تلنگانہ کانگریس کے سینئر لیڈر بھٹی وکرمارکا نے کہا کہ دیہاتوں میں صفائی
کے انتظامات کیلئے بجٹ میں فنڈس الاٹ نہیں کئے گئے ہیں اور حکومت اس شعبہ
سے لاپرواہی کا مظاہرہ کررہی ہے ۔انہوں نے ضلع
کھمم کے مدھیرا منڈل کے چنا بوجی ریڈی پالم علاقہ میں ڈینگی بخار کے متاثرین سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی عیادت کی ۔انہوں نے کہا کہ صفائی کے ناقص انتظامات کے تحت اس علاقہ میں 20 افراد کی ڈینگی سے موت ہوگئی ہے ۔